2 دن میں پاکستان کے قرضوں میں 6 کھرب روپے کی کمی ہوگئی

2 دن میں پاکستان کے قرضوں میں 6 کھرب روپے کی بہت زیادہ کمی ہوگئی، رواں ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی واقع ہو گئی ہے. جس سے بیرونی ممالک قرضوں کے بوجھ میں بھی بھی بہت زیادہ کمی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے ڈالر پاکستان کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 165 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تھا۔
رواں ہفتے کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی ہے اور منگل کو کاروباری روز کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ہوگئی ہے۔ منگل کو انٹربینک میں ڈالر کی قمیت 2 روپے کمی کے بعد 158 روپے 6 پیسے ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 6 روپے سستا ہوگیا ہے۔ علمی مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 روپے 75 پیسے کمی کے بعد 159 روپے تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں