سونا اور مہنگا، پچھلے تمام ترریکارڈ ٹوٹ گئے

پاکستان میں سونے کی قیمت نے پچھلے تمام تر ریکارڈ توڑ دیئے، فی تولہ 900 روپے اضافے کے بعد پورے 90 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گی

پاکستان کے مشہور شہر کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے اضافے سے 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اور اس کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کے نرخ 770 روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 160 روپے ہوگئےہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 15 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 1545 ڈالر کا ہوگیا ہے. پاکستان میں فی تولہ چاندی 1130 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 968 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.54 ڈالر اضافے سے 18.42 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال 18 اگست 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی،اور جیسے ہی پی ٹی آئی سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں