پاکستان کے مشہور گلوکارعلی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کا نیا ریکارڈ

پاکستان کے مشہور اورمعروف گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے پہلے ہی ویڈیو گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ایک اور ایک تین کے نام دانیال ظف کا بنایا گیا گانا عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کر رہا ہے،اوریہی وجہ ہے کہ صرف اور صرف پندرہ دنوں کے قلیل عرصے میں 50 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی میوزک بھی مشہور گلوکارعلی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفرر نے خود ترتیب دی ہے، جب کہ گانے کے بول بھی دانیال ظفرر نے خود لکھے ہیں۔

اس سے قبل علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں، تاہم ” ایک اور ایک تین” دانیال ظفر کا پہلا ویڈیو گانا ہے۔

پاکستان کے مشہور اورمعروف گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر گلوکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتے ہیں۔ صرف اور صرف دو ہفتے میں 50 لاکھ ہٹس ملنے پر دانیال ظفر نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دانیال ظفر کا کہنا تھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں انہیں میرا پہلا ویڈیو گانا پسند ٓایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں