پاکستان میں پرفارمنس کرنے کی باعث میکا سنگھ کو بھارت میں پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا.

پاکستان میں ایک ایونٹ میں حصہ لینے پر آل انڈیا سائن ورکرس اسوسی ایشن نے ہندوستان گلوکار میکاسنگھ پر بھارت میں پابندی عائد کردی ہے۔ کراچی میں یہ ایونٹ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ترین رشتہ دار کی جانب سے رکھا گیا تھا۔ دونوں ملکو ں کے درمیان کشیدگی جاری ہے تو میکا کو ملک (بھارت )سے بڑھ کر پیسوں سے محبت ہے۔ انہوں نے انفارمیشن بروڈکاسٹنگ وزیر سے اس معاملہ میں مداخلت کی خواہش کی۔
پاکستان کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پیدا ہونے والے سخت کشیدہ حالات میں بھی بھارت کے 14 فنکاروں کو خصوصی مہمانوں کی طرح سلوک کرتے ہوئے ویزوں کا اجرا کیا۔

بھارت کے فنکار میکا سنگھ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو 8 اگست سے ایک ماہ کا وزٹ ویزہ جاری کیا گیا ہے جس میں وہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد جا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں