پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد

رمضان المبارک کی آمد پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کوبہت بہت مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
عدنان صدیقی

ناموراداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارک باد پیش اور ساتھ ہی سب مسلمانوں کو خصوصی پیغام دیا عدنان صدیقی نے لکھا کہ میں سب مسلماںوں سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ کھانا ضائع مت کریں کیونکہ کبھی ہم روزے کے باعث افطاری میں بہت زیادہ پکوان بنالیتے ہیں جو آخر کار ضائع ہوجاتا ہے عدنان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ میں نے غور کیا ہے کہ ہم مسلمان اکثر روزے میں حواس باختہ ہوجاتے ہیں جب کہ روزہ صبر اور برداشت کا نام ہے، ہم صرف اور صرف اللہ کے لیے روزہ رکھتے ہیں پھر کیوں ہم روزے کی حالت میں دوسروں پر غصہ کر بیٹھتے ہیں۔عدنان صدیقی نے ساتھ ہی ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سب کو دل کی گہروں سے رمضان المبارک کہا اور خوشیوں کے ساتھ رمضان منانے کو بھی کہا۔

ماہرہ خان

ماہرہ خان نے رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ماہ مبارک سب کے لیے رحمتیں اور امن لے کر لائے

فرحان سعید

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی سب مسلماںوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔

عروہ حسین

عروہ حسین نے بھی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستان سے باہر تمام مسلمانوں کو رمضان کے چاند کی مبارک باد دی۔

عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنی پوری فیملی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور سب کو رمضان مبارک کہا

لال عباس خان

اداکار بلال عباس خان نے ماہ مبارک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور رمضان مبارک کہا۔

میکال ذوالفقار

اداکار میکال ذوالفقار نے رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

ایمن خان

اداکارہ ایمن خان سب کو رمضان کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ محبتوں کو بڑھائیں اور نفرت کو روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں