وہاب ریاض بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے

وہاب ریاض بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں‌؟؟؟ ، فاسٹ باولر افغانستان کے خلاف میچ سے قبل شدید زخمی ہوگئے تھے.اب بھی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، مینیجمنٹ نے اگلے میچ میں کھلانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے.۔ تمام تر تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے دائیں ہاتھ کی انگلی کی شدید انجری کے باوجود بھی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
وہاب ریاض نے زخمی حالت میں افغانستان کے خلاف میچ کھیل کر پاکستانی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔ اور وہ اب بھی زخمی حالت میں ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کیخلاف میچ بھی کھیلیں گے۔ اور پاکستان کی ٹیم مینیجمنٹ نے بھی انہیں بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھلانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

فاسٹ بالر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ان کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھیلنا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا . تازہ انجری کےساتھ افغانستان کیخلاف کھیل گئے تو آئندہ بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی کیونکہ انہیں کچھ دن کا آرام بھی مل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں