میں خوش ہوں کہ میں نے اپنی والدہ کے آخری لمحات میں ان کے ساتھ وقت گزارا . صنم سعید

اداکاری کے حوالے سے اپنی پہچان بنانے والی صنم نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر محبت سے بھرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر صنم سعید نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موت زندگی کا ایک ایسا حصہ ہے جس سے آپ کبھی نہیں بھاگ سکتے۔میں نے اپنے آپ کو ہمیشہ تیار رکھا تھا کہ جب یہ وقت آئے میں اپنے کسی قریبی کا نقصان برداشت کرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کبھی بھی موت کیلئے تیارنہیں رہتے۔ لیکن میں اس با ت پرخوش ہوں کہ میں نے اپنی والدہ کیساتھ آخری لمحوں کو بھرپور طریقہ سے گزارا اپنا وقت ان کو دیا۔
صنم نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں اپنی والدہ کی باتیں آپ کے ساتھ شیئر کروں گی۔ مگر میرے لیے ہر وہ لمحہ مشکل تر ین ہے جس میں میں انکی باتوں کو یاد نہ کروں۔

صنم نے اپنی والدہ کی شخصیت کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک طاقتور ، باہمت ،آزاد خیال، حوصلہ مند، زندہ دل، مخلص، اور دیانتدار تھیں۔ انہوں نےمیری شخصیت سنواری۔ میرے پیر زمین پر رکھے لیکن ساتھ ہی مجھے آسمانوں کو چھونے کا حوصلہ اور ہمت دی۔
اداکارہ نے لکھا کہ میری والدہ نے مجھے دوسروں کا احترامکرنا سکھایا۔ انہوں نے ہمیشہ مجھے سکھایا کہ ہمیشہ سچ بولو۔

صنم سعید نے آخر میں لکھا کہ لوگ انکی والدہ کی باتیں ان سے شیئرکرتے ہیں ۔ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میری والدہ کو یاد رکھتے ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں