قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا

پاکستان کے یپلزپارٹی کےسیاسی رہنما موجودہ رہنما قمر زمان کائرہ کا 11 سال کا نوجوان بیٹا اسامہ قمر ٹریفک حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔پاکستان کے تمام تر سیاسی رہنماؤں جن میں وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت بلاول بھٹو،آصف زرداری اور دیگر اور بہت سے سیاسی رہنماؤں بھی شامل ہیں ان سب سیاسی رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پران کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔پاکستان کے موجودہ آرمی چیف نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر شدید اظہار افسوس کیا اور ان کے بیٹے کے لیے دعا میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے والدین کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائیں

یپلزپارٹی کےسیاسی رہنما قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا اسامہ قمر لالہ موسی میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ لالہ موسی کے قریب اسامہ قمر کی کاری کا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ قمر زمان کائرہ کے بیٹےاسامہ قمر کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے اسی ٹائم ان کی موت واقع ہو گئی۔11 سال کے اسامہ قمرلاہور کے گورنمنٹ کالج میں تعلم حاصل کر رہا تھا اور اپنے کسی کام کے سلسے سے اپنے دو ساتھوں کے ساتھ اسلام آباد آرہا تھا کہ راستے میں اسامہ قمرحادثے کا شکار ہو گئے ۔

یپلزپارٹی کےسیاسی رہنما قمر زمان کائرہ صاحب کو ان کے بیٹے کے حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی سے ملی۔ صحافی نے انھیں بتایا کہ آپ کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے یہ خبر سنتے ہی قمر زمان کائرہ کے ہوش ہی اڑ گئے اور قمر زمان کائرہ فوری طور پر لالہ موسی کی جانب روانہ ہوگئے۔

آصف زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے قمرزمان کائرہ سے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔شہبازشریف نے بھی قمر زمان کائرہ صاحب کے بیٹے کی حادثے میں وفات پر اظہارتعزیت کیا۔ آصف علی زرداری نے بھی اپنے بیٹے کے ساتھ قمرزمان کائرہ سے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بہت سے سیاسی رہنماؤں نے قمرزمان کائرہ سے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔ اور پوری قوم بھی قمر زمان کائرہ کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں