صنم بلوچ کا رمضان ٹرانسمیشن میں کام نہ کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ نے مقبول ترین ایپ انسٹا گرام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال کوئی بھی رمضان ٹرانسمیشن نہیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ روز مرہ کی مارننگ ٹرانسمیشن سے تھوڑا وقفہ لینا چاہتی ہے

صنم بلوچ نے کہا کہ انکا کسی چینل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور نہ ہی کسی سے معاہدہ کیا ہے۔ اگر پھر بھی کوئی رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے حوالے سے بات کہتا ہے تو وہ جھوٹ ہوگا۔
گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شوبز سے جڑے افراد پر پابندی کی قرار داد جمع کروائی گئی تھی ۔جسے منظور کرلیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں