سعودی عرب میں 80فیصد خوراک 160سے زیادہ ممالک سے درآمد

ملک سعودیہ عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ہشام نے غیرملکی خبررساں اداروں سے گفت گو میں بتایا کہ سعودی عرب میں 80فیصد خوراک 160سے بھی زیادہ ممالک سے درآمد کی جارہی ہے ۔ 15فیصد غذائی اشیا برازیل سے درآمد کی گئی ہیں جبکہ سالانہ ایک ارب ڈالر مالیت کی مرغیاں خریدی جارہی ہیں۔ سعودی عرب اپنی 11 اعشاریہ 67فیصد غذائی ضروریات کو تھائی لینڈ سے غذائی مصنوعات کی درآمدت سے پوری کررہا ہے ، جن میں خشک خوراک کے پیکٹ اورسی فوڈز وغیرہ بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں