جیل میں رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی

منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار ہونے والے ن لیگی سابق وزیر رانا ثناء اللہ کی جیل میں طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے بیرک میں جانے کے فوراََ بعد ہی گرمی اور حبس کے باعث رانا ثناء اللہ کی طبیعت شدید خراب ہو گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل ڈاکٹر جو کسی خاص کام کے سلسلے میں جیل سے باہر تھے انہیں فوری طور پر جیل میں بلا لیا گیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اے این ایف نے دعوی کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑیسے کل 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ تمام تر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اتنی جلدی ضمانت کبھی بھی نہیں ہوگی۔خیال رہے عدالت نے رانا ثناءاللہ کوصرف 14روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،رانا ثناءاللہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے. اے این ایف کی طرف سے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں