بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جو 102 کلو وزن کی ہو گئی جان کر آپ حیران رہ جائیں گئے

بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی کا کہنا ہے کہ 2015 میں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن 102 کلو تک بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے سب سے رابطہ منقطع کرلیاتھاسمیرا ریڈی نے اپنی جون 2015 اور اپریل 2019 کی تصاویر پاکستانی اور انڈیا کے شوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں ان کے وزن کا واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔ سمیرا ریڈی نے بتایا کہ مئی 2015 میں جب ان کا پہلا بچہ ہنس پیدا ہوا تو ان کا وزن 102 کلو ہوچکا تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان تھیں۔

اور انہوں نے گھر سے باہر آنا جانا چھوڑ دیا تھا۔ بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی نے بتایا کہ جب ایک سال تک میں اپنا وزن کم نہیں کرپائی تو پھر میں نے گھر سے باہر نکلنا بند کر دیا تھااور میں مکمل طور پرشوشل میڈیا سے غائب ہوگئی تھی کیونکہ میرے اندر اتنا حوصلہ نہیں تھا کہ سالوں تک سکرین پر فٹ رہنے کے بعد ایسی حالت میں باہر نکلوں کہ لوگ مجھ پر ہنسے لگ جائیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی مشکل لڑائی ہے اپنا وزن کم کرنے کے لیے گھر سے باہر نکلنے اور لوگوں کا سامنا کرنے میں مجھے پورے 2 سال لگ گئے .سمیرا ریڈی نے بتایا کہ انہوں نے اپنا تمام تر وزن قدرتی طریقے سے کم کیا ہے اور اس کیلئےسمیرا ریڈی نے یوگا کا سہارا لیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی کا کہنا ہے کہ میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ خواتین کو یہ بتا سکوں کہ آپ کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے آپ کے ذہن پر بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اور اگر جسمانی تبدلیوں کی وجہ سے آپ کا وزن زیادہ ہو جائیں تو پھر آپ کو لوگوں کی بہت سی باتیں سننی پڑتی ہے اور ان باتوں کو بردشت بھی کرنا پڑتا ہے۔ سمیرا ریڈی نے کہا کہ اصل چیز یہ ہے کہ آپ کسی چیز کا خوف نہ کریں، آپ اپنی ہمت اور ارادرے سے بڑے سے بڑے پہاڑوں کو بھی ہلاسکتی
ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں