انگلینڈ، بھارت کا مشکوک میچ: کپتان سرفراز احمد کا ردِ عمل سامنے آگیا

سرفراز احمدنے انگلینڈ، بھارت کے مشکوک پیچ کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے میچ کے مشکوک ہونے کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی دھیان نہیں دیا۔ گزشتہ روز بھارت اور انگلینڈ کا میچ ہوا جس میں بھارت کو شکست ہوئی لیکن اس میچ کو مشکوک قرار دیا جارہا ہے میچ کے دوران کئی مواقع پر ایسا محسوس ہوا کہ بھارت جان بوجھ کر ہارنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ پاکستان کو بہت سا نقصان ہو۔
ماہرینِ کرکٹ اور سابق کرکٹرز سب ہی نے اس میچ کو مشکوک قرار دے رہے ہیں تاہم آئی سی سی حکام اس حوالے سے تاحال خاموش ہیں۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے تنازع میں الجھنے سے اجتناب کیا ہے۔کپتان سرفراز احمد نے برمنگھم میں انگلینڈ اور بھارت کے مشکوک میچ پرکوئی بھی براہ راست تبصرہ نہیں کیا بلکہ محتاط انداز اختیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں