مشھوراداکارہ وینا ملک کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید

سابق وزیراعظم نواز شریف کی عبوری ضمانت پوری ہونے اور جیل جانے سے قبل انکی بیٹی مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ایک باپ کابیٹی کاہاتھ تھامےجیلجانےکافیصلہ مشکل تھا، اتناہی مشکل فیصلہ ایک بیٹی کااپنےوالدکوجیل چھوڑکرآناہے۔

مریم نے اپنے بیان میں کہا کہ مگرمیں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصدقومی ہے۔ اورباپ بیٹی کےرشتوں سےکہیں بڑاہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتےہیں۔

مریم نواز کے اس پیغام پر معروف اداکارہ وینا ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جتنا فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا۔ اتنا ہی مشکل ایک بیٹی کا اپنے چور والد کو ذلیل کروانا تھا۔ مگر میں ضرور جاؤں گی ۔

اداکارہ نے کہا کہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سےبہت بڑا ہے۔ ذاتی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل کارکنوں کو استعمال کروں گی اور اپنا مقصد ضرور حاصل کرو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں