آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی؟؟؟

توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے باہر چلی گئی اور آسیہ بی بی کے کینیڈا منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان کی آزاد شہری ہے اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑگئی ہے۔ اس سے پہلے بھی آسیہ بی بی کے بیرون ملک روانگی کی خبریںگردش کرتی رہتی تھی۔ جس پرپاکستان کے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی مکمل طور پرتردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہے۔

آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی عدالت نے سزائے موت کی سنائی تھی جس کے بعد آسیہ بی بی نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے دیا تھا۔ اورآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔جس کی وجہ سے اب وہ ایک آزادی شہری کی حثیت رکھتی ہے۔ اور وہ اپنی مرضی سے کسی بھی ملک آ جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں